ابنا: شامي فوج اور سيکورٹي فورس نے اپنے عوام کي مدد سے دمشق ميں دہشت گردوں کے دو خفيہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر ان پر قبضہ کرليا ہے –شام کي سرکاري خبر رساں ايجنسي نے بدھ کي رات اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائيوں ميں شامي فوج اور سيکورٹي فورس نے دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا جبکہ بڑي تعداد ميں مسلح افراد کو گرفتار کرليا –ان کاروائيوں ميں بڑي مقدار ميں اسلحہ و گولہ بارود بھي شامي فوج کے ہاتھ لگے ہيں –ادھر شمالي شہر حلب ميں شامي فوج نے مزيد ڈيڑ ھ سو دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے العالم کے مطابق شامي فوج نے بدھ کي شام حلب کے صلاح الدين علاقے ميں ايک اسکول پر حملہ کرکے جسے دہشت گردوں نے اپنے اڈے ميں تبديل کرديا تھا کم ازکم ڈيڑھ سو دہشت گردوں کو ہلاک کرديا - واضح رہے کہ شامي فوج نے حلب کے صلاح الدين علاقے کو گذشتہ اتوار کو اپنے کنٹرول ميں لےليا اور دہشت گردوں کو وہاں سے نکال باہر کيا ہے.
.......
/169